ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / راج ناتھ نے نوٹ بندی کے جرات مندانہ اقدام کو لے کر لوگوں کی حمایت کا دعوی کیا

راج ناتھ نے نوٹ بندی کے جرات مندانہ اقدام کو لے کر لوگوں کی حمایت کا دعوی کیا

Mon, 26 Dec 2016 21:30:11  SO Admin   S.O. News Service

گوہاٹی، 26دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج دعوی کیا کہ لوگوں نے بڑی رقم کے نوٹوں کو منسوخ قرار دئے جانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے جرات مندانہ قدم اور کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف ان کی جنگ کی حمایت کی ہے۔یہاں بی جے پی کارکنوں سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے نوٹ بندی کے جرات مندانہ قدم کا ملک کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے اور ہم اس کے لئے شکر گزار ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف وزیر اعظم کی جنگ شکوک سے پرے ہے اور ہم وطنوں نے سخت پریشانیوں کے باوجود ان کے تئیں حمایت دکھاکر اپنی طرف سے شکریے کاا ظہار کیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ نوٹ بندی کے اعلان کے بعد لوگوں کو شروعات میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ان میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔سنگھ نے کہا کہ لوگوں کو اے ٹی ایم کے باہر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا لیکن جب ان پریشانیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو کئی لوگوں نے کہا کہ دشمنوں سے ملک کو بچانے کے لئے جب ہمارے فوجی سرحدوں پر اپنی جان دے رہے ہیں تو ہم لوگ کچھ گھنٹے قطار میں کیوں نہیں کھڑے رہ سکتے،ہمارے ہم وطنوں کے پاس اس قسم کا جذبہ ہے۔وزیر داخلہ نے پارٹی کارکنوں سے حکومت کی کامیابیوں کو لوگوں تک پہنچانے اور اس بات کو یقینی بنانے کا زور دیا کہ سرکاری اسکیموں سے غریب طبقے کے لوگ مستفید ہوں۔
 


Share: